Apr 12, 2021 03:43 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- PDM apologizes, says Chairman PPP
کراچی، ایٹم بم ابھی نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو کہتے ہیں پنجاب میں مک مکا کیا گیا، حکومت گرانے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں،پی ڈی ایم معافی مانگے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے دن سے پیپلزپارٹی معاشی پالیسی پر تنقید کرتی رہی، آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستان کے مفاد میں نہیں، ا سٹیٹ بینک کا مجوزہ آرڈیننس ملکی معاشی خود مختاری پر حملہ ہے، ہم اس آرڈیننس کو عدالت میں بھی چیلنج کریں گے۔
کشمیر کے معاملے پر چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور کشمیر کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ہم نے کبھی کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کریں گے، تاریخ میں یاد کیا جائے گا کہ کشمیر کاز پر ایک ناکام وزیراعظم تھا،وزیراعظم کشمیر پر غلطی پر غلطی کرتے ہیں۔
مردم شماری کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کا معاملہ ایک مسئلہ رہا ہے، مردم شماری کے طریقہ کار کی 2017 سے مخالفت کرتے آ رہے ہیں، مردم شماری کے نتائج متنازعہ تھے، صاف شفاف الیکشن کی طرح صاف شفاف مردم شماری بھی ضروری ہے، تمام جماعتوں نے کہا تھا کہ 5 فیصد ری کاؤنٹ ہوگا لیکن وہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی صاف شفاف مردم شماری کا مطالبہ کرتی ہے، مردم شماری کا معاملہ مشترکہ پالیمانی اجلاس میں لایا جائے۔