Apr 12, 2021 04:00 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- Remittances remain over $2bn for tenth consecutive month, PM Imran
اسلام آباد، سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ دو ارب ڈالر بھیج کر تمام ریکارڈ توڑ دیئے، وزیراعظم کہتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کوویڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔