Apr 12, 2021 04:05 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Lahore- 2 PCB employees died after contracting the corona virus
لاہور، پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے،فلک شیر پی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
تفصیلات
کے مطابق ی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال
کرگئے۔ حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند
روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات گزشتہ
روز ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے علی الصبح اللہ کو
پیارے ہو گئے۔
فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی
نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں
کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔