Apr 13, 2021 01:08 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Further drop in temperature is expected in Karachi, Meteorological Department
کراچی، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں
ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے اوراس کے نتیجے میں غیرمعمولی گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر میں کئی روز تک درمیانے درجے کی گرمی کی لہر کے بعد درجہ حرارت گذشتہ چندروز کے مقابلے میں متوازن رہا،سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بیشتروقت بحال رہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں۔شہرکا درجہ حرارت گرگیا،زیادہ سے زیادہ پارہ چھتیس اعشاریہ چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔
ترجمان محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق منگل سے شہر کے درجہ حرارت میں مذید کمی متوقع ہے،آئندہ دس روز کے دوران شہر میں موسم معتدل رہنے کا امکان ہے،جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے پینتیس ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے جبکہ اس کے نتیجے میں گرمی کے امکانات موجود ہیں،کیونکہ اپریل کے اختتام سے جون کے درمیان شہر کا موسم عموما گرم ریکارڈ ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔