Apr 13, 2021 02:19 pm
views : 225
Location : different Areas
Peshawar- Earthquake in KPK different areas
پشاور، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی ایک سو انہتر کلو میٹر تھی
خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
تفصیلات
کے مطابق کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے
گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما
مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز
کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
پانچ اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث
عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے
ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی
و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال اٹھائیس
جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،
زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت 4.4
اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ رواں سال گیارہ جنوری کو لاہور میں
بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے
کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر
تھا، اس کے علاوہ رواں سال کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے
ہیں۔