Apr 13, 2021 03:06 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- PPP sends resignation to Maulana Fazlur Rehman
اسلام آباد، پی ڈی ایم میں نیا موڑ آگیا، پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کو استعفے بھجوادیئے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے عہدوں سے استعفےٰ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر بھجوادیئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شیری رحمان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ کی جانب سے بھی پی ڈی ایم عہدوں سےاستعفے بھجوائے گئے ہیں۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرنے والوں کیلئے کہنا ہے کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ان کا اپنا راستہ ہے اور پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔