Apr 13, 2021 07:22 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Ruet-e-Hilal annouces Ramazan moon sighting
کراچی،رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا، ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں
ملک کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی تصدیق کی گئی۔
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیں۔