Apr 14, 2021 02:07 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 135 deaths from COVID-19, highest in over 9 months
کراچی، کورونا وباء کی تیسری خطرناک لہر کے وار تیزی سے جاری ہیں، وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو پینتیس زندگیوں کا خاتمہ کردیا جبکہ ایک ہی دن میں مزید چار ہزار چھ سو اکیاسی نئے مریض رجسٹرڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 135 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 754 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 141، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732، اسلام آباد میں 619، بلوچستان میں 219، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 410 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔