Apr 14, 2021 02:51 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Islamabad- NAB asks businessmen to gain pli bar, Saleem Mandviwala
اسلام آباد، نیب نے پاکستان کی معیشت کا ستیاناس کر دیا، نیب کاروباری شخصیات کو کہتا ہے کہ پلی بار گین کریں، سلیم مانڈوی والا نے مولانا فضل الرحمان کو معاملہ سلجھانے کیلئے آگے آنے کا مشورہ بھی دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلافات شوکاز سے شروع ہوئے، سربراہ پی ڈی ایم کو معاملہ سلجھانے کیلئے آگے آنا چاہئے اگر ان سے غلطی ہوئی ہے تو معذرت کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی پارٹی کو دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق حاصل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پاکستان کی معیشت کا ستیاناس کر دیا، نیب کاروباری شخصیات کو کہتا ہے کہ پلی بار گین کریں، کسی ثبوت کے بغیر بندے کو گرفتار کر لیتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو نیب کا کچھ کرنا چاہیے، نیب پر ہم قانون سازی کریں گے، نیب کا معاملہ بالکل بھی ٹھنڈا نہیں پڑا اسے آگے لیکر چلیں گے۔