Apr 14, 2021 02:54 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Lahore- Babar Azam became the number 1 batsman for the 1st time in ODI batting
لاہور، قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ میں پہلی بار نمبر ون بلے باز بن گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے، گزشتہ رینکنگ میں ویرات کوہلی کے 857، بابر اعظم کے 852پوائنٹس تھے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان نے 94رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
روہت شرما تیسری، روس ٹیلر چوتھی، ایرون فنچ پانچویں، جونی بیراسٹو چھٹی،فخر زمان ساتوی،فاف ڈوپلیسی آٹھویں ڈیوڈ وارنر نویں، شائی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مجموعی طور پر دو سو اٹھائیس رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے۔
اوپنر فخر زمان بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔ جنہوں نے ساتواں نمبر حاصل کرلیا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا باؤلرز میں گیارہ واں نمبر ہے۔