Apr 14, 2021 03:58 pm
views : 227
Location : Domestic Place
PM performs groundbreaking of housing project in Sargodha
سرگودھا، دس ہزار ماہانہ قسط پر دس سال میں گھر اپنا ہوجائے گا، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں اگر قسط پانچ ہزار کردیں تو بیس سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا،شعبہ تعمیرات سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے
وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کو اپنا گھر مل رہا ہے، یہ منصوبہ ان لوگوں کیلئے ہے جو اپنا گھر نہیں بنا سکتے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے، لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دس ہزار ماہانہ قسط پر دس سال میں گھر اپنا ہوجائے گا، اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، سال کے آخر تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے، کنسٹرکشن سے ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے چالیس فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں کیونکہ ان کے لیے کبھی گھر بنے ہی نہیں، کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، ہمیں دو سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے، قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں۔