Apr 15, 2021 04:07 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Cabinet okays summary to ban TLP
اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی، کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے
وفاقی کابینہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی سمری وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
تحریک لبیک پر پابندی کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔
سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیریشن پرکام شروع کردیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔