Apr 15, 2021 04:09 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- France directs its citizens and institutions to leave Pakistan immediately
اسلام آباد، فرانس نے اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان سے فوری نکل جانے کی ہدایت کردی،فرانسیسی شہریوں کو کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جائے گا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم شہریوں کو خصوصی ای میل بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس کے باعث فرانسیسی شہری اور کمپنیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔ پاکستان سے جانے والے فرانسیسی شہریوں کو کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جائے گا۔
دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں جاری صورتحال کے پیش نظر ان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
چند ماہ قبل فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدونے گستاخانہ خاکے شائع کئے تھے، اس اقدام پر دنیا بھر میں امت مسلمہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے چارلی ہیبدوکی حمایت میں بیان دے کر اس غم و غصے کو مزید ہوا دی تھی۔