Apr 15, 2021 04:10 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab Government's decided to set up special courts for overseas Pakistanis
لاہور، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،گورنر پنجاب کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
گورنرپنجاب چوہدری سرورکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ویڈیو لنک کےذریعے بیان ریکارڈکرانےکی اجازت پرغور کیا گیا جب کہ وائس چیئرمین اوورسیزکمیشن پنجاب وسیم اخترنے اجلاس میں بریفنگ دی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےکیسز کےفیصلوں کے لیے وقت کی حدمقررکی جائے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیزپاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کاکردارقابل تحسین ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کوبرداشت نہیں کیاجائیگا