Apr 15, 2021 04:13 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Everyone should have been informed about the arrest of Saad Rizvi, Nasir Shah
کراچی، سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کی گرفتاری پر سب کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، ناصر حسین شاہ کہتے ہیں جتنے بھی ترقی کے پروگرام ہیں سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ہے، منصوبے مکمل کرنے میں ہم کبھی رکاوٹ نہیں بنے
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سعد رضوی کی گرفتاری پر حکومت کو سب کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، یہ بھی وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے ان سے خود ہی معاہدہ کرچکے تھے، جب معاہدے پر عمل نہیں کرسکتے تھے تو کچھ منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جتنے بھی ترقی کے پروگرام ہیں سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ہے، منصوبے مکمل کرنے میں ہم کبھی رکاوٹ نہیں بنے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ سندھ ہمارا صوبہ نہیں ہے، وفاق میں جو بجٹ بنتا ہے سندھ کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا جاتا۔
اُنہوں نے کہا کہ وفاق کی زیادہ تر میٹنگز میں بیورو کریٹس کو مدعو کیا جاتا ہے، سیاسی قیادت کو اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی واحدجماعت ہے جو مردم شماری پر لڑرہی ہے، ایم کیو ایم مردم شماری پر بہت بات کرتی تھی مگر مردم شماری کو منظور کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کراچی سے سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا تھا، پی ٹی آئی کو مردم شماری پراعتراض تھا مگر انہوں نے بھی نتائج کو تسلیم کیا، وزیر اعظم کراچی کے لیے صرف باتیں کرتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انہیں وزیراعظم کے دورے سے متعلق کوئی علم نہیں لیکن کل عمران خان کراچی آتے ہیں تو ہم ویلکم کریں گے۔