Apr 15, 2021 04:15 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Petrol price is likely to be cheaper
اسلام آباد، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، پیٹرول کی قیمت سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، اکتیس مارچ مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر سنائے جانے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی ہے۔ جس کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہےْ۔
اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔
واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔