Apr 16, 2021 04:30 pm
views : 241
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 5,364 coronavirus cases, 110 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا کی تیسری خطرناک لہر کے وار جاری، وائرس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو دس جانیں لے لیں جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار ایک سو تئیس نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار ایک سو تئیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں دو لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو تہتر، سندھ میں دو لاکھ ستر ہزار نوسو تریسٹھ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ تین ہزار چار سو انیس، بلوچستان میں بیس ہزار چھ سو باسٹھ ، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار ایک سو تریسٹھ، اسلام آباد میں اڑسٹھ ہزار چھ سو پینسٹھ جبکہ آزاد کشمیر میں پندرہ ہزار ایک سو سینتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ دس لاکھ سات ہزار دو سو باون افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چونسٹھ ہزار چار سو اکیاسی نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک چھ لاکھ پچاس ہزار سات سو پچھتر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ چار ہزار تین سو دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک سو دس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہزار نو سو بیاسی ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 271، سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 796، اسلام آباد میں 626، بلوچستان میں 222، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 423 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔