Apr 16, 2021 04:40 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Islamabad- PM reshuffles cabinet, appoints Shaukat Tareen new finance minister
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردی،حماد اظہر کو وزیرتوانائی اور شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنادیا گیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا ہے جبکہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر یہ وزارت حماد اظہر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی جبکہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔