Apr 16, 2021 04:43 pm
views : 206
Location : Domestic Place
Islamabad- Opposition has objected to the three-day National Assembly session
اسلام آباد، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس تین روز چلانے پر اعتراض اٹھادیا، حزب اختلاف کا موقف ہے کہ کیا یہ اس ملک کے عوام کے پیسے کے ساتھ انصاف ہے؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز کا نوٹس ملا ہے کہ ہفتے میں تین دن اجلاس ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے سے زائد اجلاس نہیں ہو گا، یعنی ہفتے میں صرف چھ گھنٹے اجلاس ہو گا، کیا یہ اس ملک کے عوام کے پیسے کے ساتھ انصاف ہے؟
سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر ایوان ایسے ہی چلنا ہے تو اسے بند کر دیں، ہم گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایس او پیز فراہم کیئے گئے ہیں، اس معاملے پر مشاورت ہونی چاہیئے تھی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے پیر کے روز مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔