Apr 16, 2021 04:45 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad- PTA temporarily blocks social media platforms
اسلام آباد، پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن پر عارضی پابندی لگا دی گئی، یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے پر اٹھایا گیا
پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشن پر عارضی پابندی لگادی گئی۔ یوٹیوب، ٹک ٹاک، ٹویٹر، ٹیلی گرام، فیس بک سمیت دیگر ویب سائٹس سہ پہر تین بجے تک بند رہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر پابندی لگانے کی ہدایت جاری کی گئی جس کا مقصد مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کو روکنا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے یوٹیوب، ٹک ٹاک، ٹویٹر، ٹیلی گرام، فیس بک پر آج سہ پہر 3 بجے تک بند کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ سے 10 کلومیٹر کے ایریا تک بند رکھی گئی ہے۔ یہ اقدام حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔
انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کو بند روڈ، سمن آباد، چوبرجی، ریواز گارڈن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، اعوان ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کیا گیا ہے۔