Apr 17, 2021 04:16 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Karachi- Deaths from Covid-19 cross 16,000 mark in Pakistan
کراچی، عالمی وباء کورونا کی تیسری لہر مزید ایک سو بارہ زندگیاں ہڑپ کرگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار نوسو چہتر نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، بلوچستان میں 20 ہزار 760، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174، اسلام آباد میں 68 ہزار 906 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 112 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 333، سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 631، بلوچستان میں 223، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 428 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔