Apr 17, 2021 04:23 pm
views : 207
Location : Domestic Place
Islamabad- Government decides to start corona vaccination for people between 50 and 59 years of age
اسلام آباد، ملک بھر میں پچاس سے انسٹھ برس تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسد عمر کہتے ہیں ویکسی نیشن کا آغاز اکیس اپریل سے کیا جائے گا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائے گا۔
اسد عمر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کرائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 50 سے59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔