Apr 17, 2021 04:24 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Quetta- Smart lockdown in Balochistan province till May 1
کوئٹہ، صوبہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تقریبات ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی
بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیکفیشن میں محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام دکانیں، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سحری تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں، دوکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں مکمل بند رہیں گے، تمام تقریبات ( انڈور و آوٹ ڈور) ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، جب کہ سینما گھر بھی بند رہیں گے، تاہم میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک، اسپتال اور پیٹرول پمپس 24 گھنٹے سروس جاری رکھ سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے سروس کیلئے کھلے رہیں گے، تمام پارکس مکمل بند رہیں گے اور صرف واکنک یا ورزش کرنے والوں کیلئے اجازت ہوگی، تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ملازمین گھروں سے ہی /50 فیصد کام کی ادائیگی کریں گے۔