Apr 17, 2021 04:28 pm
views : 208
Location : South Africa,Centurion
Centurion- Good performance of players is reflected in results, says Babar Azam
سینچورین،
سامنے آنے والی خامیوں کو آرام سے بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش ہوگی، بابر
اعظم کہتے ہیں کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی نتائج میں جھلکتی ہے
ٹی ٹونٹی
سیریز میں جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی کے بعد پلیئر آف دی سیریز بابر
اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی نتائج میں جھلکتی ہے تاہم
سامنے آنے والی خامیوں کو آرام سے بیٹھ کر دور کرنے کی کوشش ہوگی۔
بابر
اعظم نے سہولیات کی فراہمی پر جنوبی افریقی بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ قرنطینہ سمیت دیگر تمام مسائل کے باوجود انہوں نے آن اور آف دی
فیلڈ دورے کا بھرپور لطف اٹھایا۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کی
عدم موجودگی میں انہیں سوشل میڈیا پر بھرپور سپورٹ حاصل رہی تاہم انہوں نے
اعتراف کیا کہ سیٹ بیٹسمینوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر پر جو دباؤ
آیا اس پر لازمی کام کرنا ہوگا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے
روانہ ہوتے وقت انہوں نے سوچا تھا کہ 110 فیصد کارکردگی کے ساتھ سیریز
جیتنا ہے اور شکر ہے کہ اسے ممکن بنانے میں کامیابی ملی۔