Apr 18, 2021 06:39 pm
views : 207
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan reports highest single-day coronavirus spike in 2021 with over 6,000 cases
پاکستان میں کورونا وبا خوفناک حد تک جاپہنچی،ایک دن میں ریکارڈ 149 افراد جاں بحق
کوروناوبا کے باعث آج 149 افراد جاں بحق جب کہ 6 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,144,367 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 127 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 756,285 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ72 ہزار 197 ، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 5 ہزار 438، اسلام آباد میں 69 ہزار 556، بلوچستان میں 20 ہزار 822، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 524 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد80 ہزار 243 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔