کرتارپور میں کل 322 ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات
کرتارپور میں کل 322 ویں بیساکھی میلہ منانے کی تیاریاں مکمل، سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ انڈین سکھ یاتری نائٹ سٹے کریں گے۔
کرتارپور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور پر بیساکھی میلہ کی تقریبات کا کل انعقاد کیا جائے گا۔ بیساکھی میلہ میں انڈیا سے آئے 818 سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ کرتار پور میلہ میں پاکستانی سکھ یاتریوں کے علاوہ دبئی، امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بھی شرکت کریں گے۔
گردوارہ کرتارپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور میں نائٹ سٹے کریں گے۔ کرتارپور آمد پر سکھ یاتریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بیساکھی میلہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔