Apr 19, 2021 04:24 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Strike in City
کراچی، مفتی منیب الرحٰمن کی ہڑتال کی کال پر شہر قائد میں کاروبار معطل ٹریفک معمول سے کم رہی، شارع فیصل اور ڈرگ پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا
صدر تنظیم المدارس اہلسنت اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کے خلاف ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل پر کراچی میں کاروبار زندگی معطل جبکہ شہر میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہا۔
مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کی تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے بھی تعاون کی درخواست بھی کی گئی تھی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ، ناردرن بائی پاس، شارع فیصل، شارع پاکستان اور شیر شاہ سوری روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے جبکہ کہیں کوئی رکاوٹ نہیں۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے تھوڑی دیر پہلے پتھراؤ کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے ٹریفک معمول کے مطابق ہے جبکہ ائیرپورٹ سے گھارو تک براستہ اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید اور ملیر نیشنل ہائی پر بھی ٹریفک کے مطابق چل رہی ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم و تشدد کیاگیا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کیا جائے، ان کے خلاف دائر کی جانے والی جعلی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کیا جائے۔