Apr 19, 2021 04:26 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- CTD and Pakistan Rnagers Sindh joint Operation, 5 Terrorits arretsed at Jamshoro
کراچی، سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے،دہشتگردوں سے تحقیقات میں اہم باتیں سامنے آگئیں
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اور پاکستان رینجرز نے جامشورو کے قریب مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے انچارج ڈی آئی جی عمر شاہد نے رینجرز کے کرنل شبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جامشورو سے گرفتار دہشتگردوں کا سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے کا پلان تھا، انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی کر لی تھی جبکہ ملزمان نے ٹریننگ سینٹر کی فوٹیج بھی بنا رکھی تھی۔
عمر شاہد کےمطابق گرفتاردہشتگردوں میں دو خودکش حملہ آوربھی شامل ہیں جن سے 2 خودکش جیکٹ، سعید آباد ٹریننگ سینٹر کا نقشہ، موبائل فونز، سی ڈیز، پولیس یونیفارم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ دہشتگرد حملوں کیلئے خودکش جیکٹ فراہم کرتےتھے، یہ افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان آئے تھے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں شیراز اکبر عرف حمزہ، لیاقت علی عرف حذیفہ، میرویس عرف حشام، عامر خان اور نگار علی عرف زید شامل ہیں جب کہ عامر خان اور نگار علی خود کش بمبار ہیں۔
اس موقع پر رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے تحقیقات میں اہم باتیں سامنے آئی ہیں،ملزمان طورخم کے راستے پاکستان آئے تھے، ان سے سعید آباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی ویڈیوزبھی ملی ہیں۔