Apr 19, 2021 04:30 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- government made a mistake by an agreement with a religious party, CM Sindh
اسلام آباد، پیپلز پارٹی والے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ڈیل کی بات درست نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کے دلوں میں رسول اکرم کی عزت اور جذبات ہیں، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کل لاہور میں جو کچھ ہوا اس کے رد عمل میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ہم نے سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں، ہمارے کسی بھی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہیئں، سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا، پرامن طریقے سے جو احتجاج کرنا چاہتا ہے اسے نہیں روکیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کر کے غلط کیا، حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کیلئے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی، وقتی فائدہ لینے کیلئے ایسی کوئی چیز نہ کریں جو ممکن نہ ہو اور اس کا بعد میں اس کا نقصان ہو،اس معاملے پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک کامیاب منصوبہ جو کراچی کے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہا ہے اس پر ریفرنس بنایا گیا، 68 والیمز پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں لایا گیا ہے، 17،17ملزمان بنائے ہوئے ہیں تو کیس لمبا چلتا ہے، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا، جو منصوبہ بنایا تھا وہ ابھی بھی چل رہا ہے، منصوبے سے کراچی کے لیے 100 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، نیب کی انکوائری کی وجہ سے ہمیں پیسے نہیں مل رہے۔