Apr 20, 2021 03:29 pm
views : 192
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 5,445 coronavirus cases, 137 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کے خطرناک وار سے مزید ایک سو سینتیس زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ ہزار چار سو پینتالیس نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 73 ہزار 566، سندھ میں 2 لاکھ 73 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 309، بلوچستان میں 21 ہزار، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 137 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 453 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 561، سندھ میں 4 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 920، اسلام آباد میں 645، بلوچستان میں 225، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 442 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔