Apr 20, 2021 03:30 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Islamabad- Iran is not just a neighbor but a tried and tested friend, Foreign Minister
اسلام آباد، ایران نے بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پاکستان کی تجویز کو پسند کیا ہے، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے متعلق بھی ایران سے تبادلہ خیال ہوگا
متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے ایران روانگی سے قبل دورہ ایران کے مقاصد سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کے متعدد بار پاکستان کے دورے پر شُکر گزار ہوں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران صرف ہمسایہ ملک نہیں بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے، ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے، ہماری کوشش ہو گی دوطرفہ تعلقات زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے، افغان امن عمل ایران کے لیے بھی اہم ہے، افغان امن عمل پر ایرانی وزیر خارجہ کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا۔ہمارا مقصد ایران سےمشاورت کے بعد حکمت عملی میں یکسوئی لانا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر سپریم لیڈر شپ کا شُکرگزار ہوں جبکہ ایران نے پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ایران کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔