Apr 20, 2021 03:33 pm
views : 189
Location : Domestic Place
Islamabad- Changing the ministers will not do anything. This is the fifth finance minister, Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد، وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا یہ پانچواں وزیر خزانہ ہے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ٹی ایل پی سے مذاکرات کرنے تھے توپھرکالعدم قرارکیوں دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہورمیں جو ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے، حکومت نے کیا وعدے کیے، کیا دعوے ہوئے کچھ پتا نہیں، جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پھر بتایا جاتا ہے مذاکرات کررہے ہیں، مذاکرات کرنے تھے تو پھر کالعدم قرار کیوں دیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میں اگر ہمت تھی تو پارلیمان میں آ کر تقریر کرتے، ہر آدمی پریشان ہے کہ ملک کا وزیراعظم بات کیا کر رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہر سڑک پر کنٹینر رکھے ہوئے ہیں، ناموس رسالت کے معاملے پر پاکستان اور اسلامی دنیا میں کوئی دو رائے نہیں ، خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے، ہم نے اپنے دورمیں تحریک لبیک کے احتجاج پر جو کہا وہ تاریخ کا حصہ ہے ، ہم کہتے ہیں کہ ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائے گا، فیض آباد میں جو ہوا اس کے حقائق بہت تلخ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کا واحد حل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنے آئیں، وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہو گا یہ پانچواں وزیر خزانہ ہے، ہر شخص ہی آج وزیر خزانہ بنا ہوا ہے ،یہ سرکس ہے۔