Apr 20, 2021 03:35 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Islamabad- PPP has decided not to attend the NA session on the issue of deportation of Franch Ambassadar
اسلام آباد، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان پیپلز پارٹی نے اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے پر اکتفا کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے بارے میں قرارداد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں فرانس کا سفیر نکالنے کی قرارداد لائے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔