Apr 20, 2021 03:36 pm
views : 192
Location : Domestic Place
Weather forecasters made big predictions regarding the weather in Karachi
کراچی، موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد آلود ہوا پینتیس سے چالیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سےہوا25کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور چھور43،دادو اور مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔