Apr 20, 2021 04:00 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Islamabad- Matters with proscribed TLP settled after talks: Sheikh Rashid
اسلام آباد، حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، وزیر اعظم عمران خان کی شیخ رشید کو مبارکباد
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں، ان کا اخراج کیا جائے گا۔
معاہدے پر عمل کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا۔