Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 21, 2021 01:15 pm views : 191

Location : Noshera

Noshera- PTI govt believes in equal law for everyone: PM Imran
  • Urdu

نوشہرہ، شوگر مافیا قانون کے تابع نہیں آنا چاہتا، وزیر اعظم کہتے ہیں سب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے،کسی بھی معاشرے کی پہچان امیر لوگوں کے رہن سہن سے نہیں ہوتی

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کو کچھ کہیں تو سمجھتے ہیں ہم کوئی خاص لوگ ہیں، وہ پی ڈی ایم جیسے الائنسز کرتا ہے، یہ اتحاد بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں قانون کے نیچے نہ رکھیں۔
 نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو اپنا گھر میسر آئے گا، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، کسی بھی معاشرے کی پہچان امیر لوگوں کے رہن سہن سے نہیں ہوتی، کمزور طبقے کی ضروریات پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، پورےملک میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا، ہم نے پوری کوشش کی سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر گھر پر حکومت نے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی، بینکوں سے معاہدہ کیا ہے کہ شرح منافع 3 فیصد ہو، جو معاشرہ غریب طبقے کا خیال نہیں رکھتا وہ ترقی نہیں کرتا، معاشرے کی پہچان امیر لوگوں سے نہیں ہوتی، معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کی زندگی سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہیلتھ سیکٹر میں انقلاب لے آئی، امیر ترین ملک بھی سارے شہریوں کو ہیلتھ کوریج نہیں دے سکتے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے نوشہرہ جلوزئی میں نیا پاکستان فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ عمران خان نے پودا بھی لگایا۔ گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی تقریب شریک ہوئے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved