Apr 21, 2021 02:57 pm
views : 196
Location : Domestic Place
Khairpur- 12 people killed in a collision between coach and a van
خیرپور، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے قریب میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم سے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا
خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں بارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہلےعوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکالا، حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثے کی وجوہات کیا ہیں، زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے خیرپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔