Apr 21, 2021 03:22 pm
views : 188
Location : Domestic Place
Islamabad- Saad Rizvi arrested for murder and terrorism, he was not released, Shaikh Rasheed
اسلام آباد، سعد رضوی کو رہا نہیں کیا کیونکہ وہ قتل اور دہشتگردی کے تحت گرفتار ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس لڑائی میں سوشل میڈیا کا استعمال ہوا، سوشل میڈیا کا اصل مقصد پاکستان کے امن کوتباہ کرنا تھا، ساری صورتحال میں بھارت سے دو دو لاکھ لوگ آن لائن تھے، بھارت ہمیں فیٹف میں خراب کرنا چاہتا ہے، ہماری افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی ختم کی، سوشل میڈیا نے جو کیا اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی قانونی مرحلے سے گزریں گی، ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کراسکتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا قانون لاناچاہتے ہیں جو کسی کے فرقے کو چھیڑے نہیں اور اپنا فرقہ چھوڑے نہیں، محرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں، جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کہا ہے نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دیں اور انہیں ریڈ لسٹ میں شامل کریں، ہم نے برطانوی کمشنر سے کہا کہ ہم جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، برطانیہ نے نوازشریف کی واپسی کے حوالےسے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔