Apr 21, 2021 04:50 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan became a member of three major UN bodies
اسلام آباد، پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا
پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کی رکنیت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو تین اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلیمپنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے، اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔