Apr 22, 2021 05:57 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad: we take loans to run government affairs on a daily basis, says asad umer
اسلام آباد، معیشت میں استحکام آنےتک آگےنہیں بڑھ سکتے،اسد عمر کہتے ہیں وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کےپاس چلی گئی ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، ملک میں معاشی خسارے کاحجم ہرسال بڑھتاجا رہاہے، معیشت کی عمارت کیلیے بنیادیں ڈال چکے ہیں، اب یہاں سےترقی کاسفرشروع ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی گروتھ ایک مستحکم پالیسی کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، پائیڈ نے پاکستان کی معیشت کی گروتھ کیلئے ایک فریم ورک تیار کیا، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے۔
اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے، روز مرہ سرکاری امورچلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، روز مرہ اخراجات چلانے کیلئے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے۔