Apr 22, 2021 05:59 pm
views : 222
Location : Lahore High Court
Lahore: LHC approves Shehbaz Sharif's bail in money laundering case
لاہور، شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض اٹھادیا
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنا یا۔
عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ نیب توہین عدالت کا نوٹس دلوانا چاہتی ہے، ہم باہر جا کر کلائنٹ کو کیا بتائیں کہ ضمانت ہوئی ہے کہ نہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف پیش کیا کہ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 سال میں ایسا نہیں ہوا کہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد تبدیل ہوا ہو، لیکن یہاں تین دن کے بعد ایک فیصلہ تبدیل کردیا گیا، کیا یہ عدالت کے خلاف بات نہیں ہے؟ ان کی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
عدالت کے فل بنچ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی۔