Apr 22, 2021 06:00 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Service marks cannot be erased by false cases, Maryam Nawaz
لاہور، دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، مریم نواز کہتی ہیں جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا گیا تو ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفا نکلا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے وہ خدمت میں کرے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی، جس میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور 25 اپریل کو سندھ کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی، وہ این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی، جب کہ کراچی دورے کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہوگئی تھی۔