Apr 22, 2021 06:00 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Islamabad: NAB and Pakistan can go together but not NAB and corruption, Chairman NAB
اسلام آباد، نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اور کرپشن نہیں، چیئرمین نیب کہتے ہیں بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کردیئے
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کسی دباؤ اور دھمکی کی پرواہ کیے بغیر آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہےگا۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلیٹی نیب اور ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ایسے تمام افراد کو مشورہ ہے کہ نیب پر بلا جواز تنقید نہ کریں، اپنا وقت اپنے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ کئی اسکینڈلز کے ملزمان سے عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے کاوشیں کر رہا ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بھی سراہا، خصوصاً ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان اور پلڈاٹ نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، کارکردگی کو سراہنا نیب کے لیے اعزاز ہے۔