Apr 23, 2021 02:45 pm
views : 190
Location : Domestic Place
Karachi- Edhi Foundation offers aid to India
کراچی، ہم کورونا وائرس کے ان بدترین حالات میں بھارت کی مدد کیلئے تیار ہیں، فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا،ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیش کش
پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔