Apr 23, 2021 02:50 pm
views : 222
Location : different Areas
Heavy rain with thunder and lightning in different cities including Lahore
لاہور، پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، باران رحمت سے گرمی کی شدت کم اور موسم خوشگوار ہوگیا
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
لاہور میں رات گئے سے صبح سویرے تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ وہاڑی، بہاولنگر، بھکر، کالاشاہ کاکو، نورپورتھل سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے فضا میں خنکی بڑھ گئی۔ بعض جگہوں پر آندھی سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں شدید آندھی کے سبب بجلی کی مین تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
ادھر کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقہ دھنواں میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک گاڑی زد میں آگئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے۔