Apr 23, 2021 03:40 pm
views : 188
Location : Quaid e Azam International Airport
Renowned mountaineers SIrbaz Khan , Abdul Joshi Saad Munawar and Kamran Ali were warmly welcomed on arrival at Islamabad Airport
اسلام آباد، معروف کوہ پیماؤں سرباز خان اورعبدل جوشی نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،اسلام آباد ائرپورٹ پر آمد پر دونوں کوہ پیماؤں کا والہانہ استقبال کیا گیا
معروف کوہ پیماؤں سرباز خان اورعبدل جوشی نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر آمد پر دونوں کوہ پیماؤں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور کرار حیدری سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان نے دونوں کوہ پیماؤں کو ایئر پورٹ پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
اس موقع پر الپائن کلب آف پاکستان کے ارکان اور راولپنڈی اسلام آباد وگلگت بلتستان سے کوہ پیماؤں کے شوقین جوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی استقبال کیلئے موجود تھی۔
دونوں کوہ پیماؤں کو شائقین نے گھیر لیا اور خوب سیلیفیاں بھی بنوائیں۔