Apr 24, 2021 03:58 pm
views : 213
Location : Domestic Place
Islamabad- PM express solidarity with the people of India as they battle a dangerous wave of COVID-19
اسلام آباد، وزیراعظم کا کورونا وبا کے دوران مشکل وقت میں بھارتی عوام سے اظہارِ یکجہتی، عمران خان کہتے ہیں دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں
وزیراعظم عمران خان نے عالمی مہلک وباء کورونا کے دوران مشکل وقت میں بھارتی عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کوروناکی خطرناک لہرکاسامناکررہےہیں، بھارت کےعوام سےاس مشکل وقت میں اظہاریکجہتی کرتےہیں، بھارت سمیت دنیامیں کورونامتاثرین کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، انسانیت کوبچانے کیلئے عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔
قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے تناظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کااظہارکرتے ہیں، وبانےہمارےخطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔