Apr 24, 2021 04:00 pm
views : 208
Location : different Areas
Pakistan Army mobilized to implement COVID-19 SOPs in Islamabad
راولپنڈی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مختلف علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی، پنجاب حکومت نے پاک فوج کی پانچ کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پرہجوم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی۔فوجی جوان کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کی عکس بندی کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں بھی فوج کے ساتھ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں اور شاپنگ اسٹورز کا دورہ کرکے وہاں موجود گاہکوں اور دکان داروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تاکہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔
پاک فوج طلب کرنے کےلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا جس نے منظوری دے دی ہے۔ فوجی جوان لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں تعینات ہوں گے۔