Apr 24, 2021 04:05 pm
views : 211
Location : Domestic Place
Karachi- Don't wait any longer Lockdown should be applied, Shree Rehman
کراچی، شیری رحمٰن لاک ڈاؤن کی حامی، اجتماعات سمیت سب چیزیں بند کردی جائیں، رہنماء پیپلز پارٹی نے مطالبہ کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بھی کورونا وائرس کی مثبت شرح بلند ہے، اس ضمن میں صوبے اپنے طور پر مزید کام نہیں کر سکتے۔
شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندی کیلئے 2 ہفتوں کا انتظار نہ کیا جائے، اب وقت ہے کہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بند کر دی جائیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے