Apr 24, 2021 04:07 pm
views : 214
Location : Domestic Place
Lahore- Babar Azam termed the defeat of a weak opponent as painful
لاہور، پاکستانی مڈل آرڈر بیٹنگ کو قدموں پرکھڑا کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم نے کمزورحریف سے ہار کو تکلیف دہ قرار دیدیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اوپنر رنز نہیں کرسکے، بعد ازاں دیگر بیٹسمین بھی وکٹیں گنواتے رہے، پورا بیٹنگ یونٹ ہی لڑکھڑا گیا، زمبابوے کے بولرز کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھں نے سیریز میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اپنی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ پچ میں ڈبل پیس تھا لیکن یہ اتنی مشکل نہیں اور پہلے میچ جیسی ہی تھی، بطور پروفیشنل بیٹنگ لائن کو ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیادہ وقت باقی نہیں رہا، ہمیں بہت جلد بیٹنگ میں مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، مڈل آرڈر کو قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے رنز بنائیں اور اچھا مجموعہ حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ بولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر سیریز جیتنے کیلیے ہمیں بیٹنگ میں اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔